ملازمین کی کم از کم اجرت کتنی ؟؟؟ اہم بل منظور

پنجاب حکومت مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے متحرک ہوگئی ۔

ملازمین کی کم از کم اجرت 40000 روپے کو ریگولیٹ کرنے کا بل منظور ہوگیا۔ پنجاب اسمبلی میں ملازمین سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965 میں ترمیم کا بل گزشتہ روز کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا ۔
متن کے مطابق بل میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق قانونی اصلاحات تجویز کی گئیں، صوبائی ملازمین سوشل سکیورٹی (ترمیم) ایکٹ 2026 کے تحت 1965 کے ایکٹ میں ترامیم ہوں گی۔کم از کم اجرت 40000 روپے ہو چکی تاہم 1965 کے مسودہ قانون میں پرانی تنخواہ کی حد کے دائرہ کار کی شق برقرار ہے۔کم از کم اجرت 40000 ہو چکی مگر زیادہ سے زیادہ تنخواہ کی حد 22000 ابھی بھی موجود ہے،۔

زیادہ سے زیادہ تنخواہ کی حد 22000 روپے مقرر رہنے سے قانونی و محکمانہ پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔جولائی 2022 سے ادا کی گئی سوشل سیکیورٹی شراکتوں کو درست قرار دینا ناگزیر ہے۔قانونی اصلاحات نا ہونے کے باعث محکمانہ کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close