ایک موٹرسائیکل والا بھی بھاری ٹیکس دے رہا ہے—سنگین الزام سامنے آگیا

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹس کے نام پر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ عام شہری خصوصاً موٹرسائیکل استعمال کرنے والا طبقہ پیٹرول پر بھاری ٹیکس ادا کر رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے نام سے ایک بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے آیا ہے، جبکہ بری امام اور کچی آبادیوں میں غریبوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے اس معاملے پر کارروائی روکنے کے احکامات سامنے آئے ہیں، جو ایک ملک میں دوہرے نظام کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عام آدمی کی جماعت ہے اور اگر اقتدار ملا تو ایک سال کے اندر تعلیم کو مکمل طور پر مفت کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیوی اور سبسڈی کے نظام پر نظرثانی کی ضرورت ہے، جبکہ آئی پی پیز کے معاہدے فوری طور پر ختم کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close