عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے باغات میں عارضی مکینیکل جھولوں کی تنصیب پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد کے مطابق صرف وہی جھولے نصب کرنے کی اجازت ہوگی جو مستقل بنیادوں پر موجود ہوں اور جن کے پاس باقاعدہ فٹنس سرٹیفکیٹ موجود ہو۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام ضلعی ایجنسیاں اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر جھولا حفاظتی معیار پر پورا اترتا ہو۔
پی ایچ اے حکام نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ عید کے ایام میں پی ایچ اے کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں گے اور افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
مزید برآں، پی ایچ اے کی جانب سے عید کے دوران باغات میں صفائی کے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






