مرغی اور انڈے عوام کی پہنچ سے دور , موجودہ قیمت کیا ؟ جانئے

لاہور میں سستا پروٹین بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے، جہاں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سرکاری سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 519 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی گوشت 540 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جس کے باعث سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اسی طرح فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 245 روپے فی درجن مقرر ہے، مگر بازار میں یہ 255 روپے فی درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ برائلر مرغی اور انڈے جیسے بنیادی اور نسبتاً سستے پروٹین ذرائع بھی اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں، جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تاکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close