اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔جس کے مطابق یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر تمام بینک بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ یوم مزدور چونکہ جمعہ کا دن ہے لہٰذا بینک ملازمین ایک ساتھ 3 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، کیوں کہ ہفتہ اور اتوار کو بینکوں میں معمول کی چھٹی ہوتی ہے۔
واضحرہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بھی گزشتہ ہفتے یکم مئی بروز جمعہ کو لیبر ڈے کی مناسبت سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا چکا ہے۔
سرکاری ملازمین جو ہفتے میں 5 دن کام کرتے ہیں، وہاں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلسل 3 روز تعطیل ہوگی جبکہ تمام اسکولوں اور کالجوں میں بھی جمعہ سے اتوار تک تین روزہ چھٹیاں ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






