سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔

 

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ڈسپلن ضروری ہے، عمران خان سے ملاقات تک اپنی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو ذمہ داری دی ہے وہ میرے لیے باعث عزت ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ عہدوں کا طعنہ دینے پر علیمہ خانم پر برہم ہوگئے تھے۔

سلمان اکرم راجہ نے علیمہ خانم کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں عہدوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے میں نے خود استعفیٰ دیا، بانی کی ہدایت پر تینوں بہنیں میرے دفتر آئیں اور استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ یہ عہدہ مجھ پر تھوپا گیا ہے میں اس پر قائم نہیں رہنا چاہتا علیمہ خانم کو پیغام پہنچا دیا ہے، چاہتا ہوں جب بھی بانی سے اگلی ملاقات ہو میرا استعفیٰ انہیں پیش کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close