آصف علی زرداری ایک اہم سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ پانچ روز قیام کریں گے۔
صدر مملکت کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب نے الوداع کیا۔ یہ دورہ 25 اپریل سے یکم مئی تک جاری رہے گا اور وہ چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔
شیڈول کے مطابق صدر زرداری 25 سے 27 اپریل تک چانگشا (صوبہ ہونان) میں قیام کریں گے، جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک سانیا (صوبہ ہینان) کا دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران وہ چینی قیادت اور صوبائی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






