الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
پنجاب میں یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا عمل 10 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے انتظامی امور کے ابتدائی مراحل کل 16 اپریل تک مکمل ہوں گے، حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 20 تا 21 اپریل کے درمیان جاری کردی جائے گی۔
حلقہ بندیوں کی فہرست برائے اعتراضات 25 مئی کو شائع کی جائے گی، حلقہ بندیوں پر اعتراضات 26 مئی سے 23 جون تک دائر کیے جاسکیں گے۔
عوام کی جانب سے دائرہ کردہ تمام اعتراضات 22 جولائی تک نمٹا دیے جائیں گے، حلقہ بندی کمیٹیوں کو اتھارٹیز کے اقدامات سے 4 اگست تک آگاہ کردیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں یونین کونسلوں کی حتمی فہرست 10 اگست تک شائع کردی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






