سلمان اکرم راجہ طعنہ دینے پر علیمہ خانم پر برہم ہوگئے

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ عہدوں کا طعنہ دینے پر علیمہ خانم پر برہم ہوگئے۔

سلمان اکرم راجہ نے علیمہ خانم کے الزامات مسترد کردیے ہیں اور کہا کہ میں عہدوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے میں نے خود استعفیٰ دیا، بانی کی ہدایت پر تینوں بہنیں میرے دفتر آئیں اور استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی۔

سلمان اکرم نے کہا کہ یہ عہدہ مجھ پر تھوپا گیا ہے میں اس پر قائم نہیں رہنا چاہتا علیمہ خانم کو پیغام پہنچا دیا ہے، چاہتا ہوں جب بھی بانی سے اگلی ملاقات ہو میرا استعفیٰ انہیں پیش کیا جائے۔

نہوں نے کہا کہ حکومت کی سہولت کاری الزام لغو بیان ہے، 9 اپریل کا جلسہ منسوخ کرنا عمران خان کا اپنا اور درست فیصلہ تھا، علیمہ خانم نے غلط بات کی ہے ان کی سیاسی سمجھ بوجھ بہت محدود ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے مجھے کہا تھا سیاسی فیصلوں پر علیمہ خان کے تابع نہ ہونا، پارٹی کو منظم کرنا وقت کی ضرورت ہے، 10، 20 ہزار افراد لے کر کسی شہر پر چڑھائی کرنے سے لاشوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی حکمت عملی کیا ہو اس پر کام ہورہا ہے اور ہم بنائیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو ہم نے واپس لانا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close