تیل اور گیس کے حوالے سے بڑی خوشخبری

توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

نشپا بلاک براگزئی ایکس 1 کنواں سے تیل و گیس قومی سسٹم میں شامل کرلیا گیا ہے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے باراگزئی ایکس 1 کنویں سے کمرشل پیداوار کا افتتاح کیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ یہ کامیابی ملکی توانائی سیکیورٹی کے لیے اہم سنگ میل ہے، منصوبے سے سالانہ 329 ملین ڈالرز زرمبادلہ بچانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی دریافتوں سے ملکی ذخائر میں اضافہ اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا، باراگزئی کنوئیں کی پیداوار یومیہ 15 ہزار بیرل تیل، 45 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس تک پہنچ گئی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ مستقبل میں پیداوار 25 ہزار بیرل یومیہ اور 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس تک بڑھنے کا ہدف ہے، او جی ڈی سی کی تیل و گیس کی بڑی دریافت توانائی بحران میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close