ایران کیساتھ مذاکرات مین پاکستان واحد ثالث، امریکا کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان واحد اور بہترین ثالث ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز اور جاری ہیں، جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا، ایران سے مذاکرات میں پاکستان واحد بہترین ثالث ہے

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے سیزفائر میں توسیع کی کوئی درخواست نہیں کی۔ صدرٹرمپ مذاکرات میں پاکستان کا کردار جاری دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی ہورہا ہے۔

کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ صدرٹرمپ نے چینی صدر کو خط لکھ کر ایران کو ہتھیار نہ دینے کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے جواب میں چینی صدر نے بتایا کہ وہ ایران کو اسلحہ نہیں دے رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات کی کوششیں مزید تیز ہوگئی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اسلام آباد میں بات چیت کا دوسرا دور آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خزانہ مارکو روبیو  نے بھی کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی پر قائم ہیں اور یہ جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلنے کے ایک ہفتے بعد تیل کی ترسیل معمول پر آجائے گی اور خلیجی ممالک نے بھی کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلتے ہی تیل کے جہاز روانہ کر دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے تیل کا 90 فیصد چین کو فروخت کرتا ہے دو چینی بینکوں کی نشاندہی ہوئی ہے جو ایرانی ٹرانزکشن میں ملوث ہیں ہم نے خبردار کیا ہے ایرانی ٹرانزکشن ثابت ہوئیں تو نئی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close