پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کاکردار خوش آئند ہے، پاکستان کی دنیا بھرمیں واہ واہ ہو رہی ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 2002 سے کہہ رہے تھے کہ پاکستان ہمیشہ امن کے لیے کرداراداکرے، بانی پی ٹی آئی کی 2002 کی پالیسی پر اب عمل درآمد ہوا، دنیا نے اس پالیسی کو سراہا ہے، ملک بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کا نہیں سب کا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم افغانستان مذاکرات کے لیے جائیں گے تو کچھ مثبت ہوگا،ہمارا موقف تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو نکالا جائے، قومی پالیسی کے تحت افغان مہاجرین کو عزت اور وقار کے ساتھ واپس بھیجیں گے، پہلے دن سے کہا تھا کہ تنقید برائے اصلاح کریں، ہمارے خلاف مسلسل غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا علاج الشفا ہسپتا ل میں نہیں ہو رہا، کیا ہوگا اگر بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی کی موجودگی میں ہو، بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ جس ہسپتا ل میں ان کی بہنیں چاہیں ان کا علاج وہیں پرہو۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا میرے لیے بھی ایک پیغام آیا ہے، پی ٹی آئی کے لیے سیاسی اسپیس ہونا چاہیے، کوئی بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ نہیں مانتا تو کہیں اور چلا جائے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں جلد توسیع کی جائے گی، کابینہ میں توسیع کے بغیربھی تمام محکموں میں بہترین کام جاری ہے، مالاکنڈ ڈویژن میں سول بالا دستی قائم کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






