واٹس ایپ میں ایک ایسے نئے دلچسپ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو اب تک اس میسجنگ پلیٹ فارم کا حصہ نہیں تھا۔
واٹس ایپ کی جانب سے ایک فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس سے صارفین کو علم ہوسکے گا کہ اس وقت کونسے کانٹیکٹس آن لائن ہیں۔
Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش ابھی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔
ابھی واٹس ایپ میں کسی فرد کے آن لائن اسٹیٹس کو جاننے کے لیے اس کے نام کی چیٹ کو اوپن کرنا ہوتا ہے، جہاں آن لائن ٹیگ اوپر لکھا نظر آتا ہے۔
اسی طرح گروپ ہیڈر میں آپ دیکھ سکتے ہیں جہاں نام کے ساتھ سبز رنگ کا ڈاٹ بنا ہوتا ہے جس سے اس کے آن لائن ہونے کا عندیہ ملتا ہے۔
مگر اب اس کو فیس بک کی طرح بنایا جا رہا ہے تاکہ آپ فوری طور پر دیکھ سکیں کہ ایک وقت میں کتنے کانٹیکٹس آن لائن ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر فیس بک میسنجر کے ایکٹیو ٹیب سے ملتا جلتا ہوگا مگر اس سے زیادہ بہتر ہوگا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گا کہ ابھی اس فیچر کی آزمائش ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے۔
تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام بیٹا صارفین اور اس سے باہر تمام افراد تک متعارف کرایا جائے گا۔
مگر اس نئے فیچر سے صارفین کو کافی مدد ملے گی اور وہ جان سکیں گے کہ کس وقت کتنے کانٹیکٹ آن لائن ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






