پشاور پشاور میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات سے متعلق ابتک کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ صوبہ میں ہونے والی بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 45 افراد جاں بحق جبکہ 105 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں 23 بچے ، 17 مرد اور 5 خواتین جبکہ زخمیوں میں 45 مرد ، 16 خواتین اور 44 بچے شامل ہیں۔ بارشوں کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 442 گھر وں کو نقصان پہنچا جس میں 382 گھروں کو جزوی جبکہ 60 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






