وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے کفایت شعاری مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اخراجات پر قابو پانے کے لیے نئے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی ہے، جو وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، خودمختار اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز، سرکاری ملکیتی اداروں اور اسٹیچوٹری باڈیز پر لاگو ہوں گے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات وفاقی حکومت کی جانب سے لازمی آئینی ہدایت تصور کیے جائیں گے اور تمام متعلقہ اداروں کے لیے ان پر عمل درآمد ضروری ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری کمیٹی کو ٹھوس وجوہات کی بنیاد پر کیس ٹو کیس رعایت دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔
وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی ہے کہ کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






