گلگت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ پشاور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ ملاکنڈ کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر نوٹ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔ اسلام آباد، پشاور، چترال، سوات اور شانگلہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کا وقت رات 9 بج کر 13 منٹ تھا۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






