ہزاروں روپے تک اضافہ، کرائے بڑھانے کا اعلان، اور پریشان کن خبر سامنے آ گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے۔ انٹر اسٹی کرایوں میں ایک ہزار سے 2,500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
لاہور سے کراچی کا کرایہ 8,600 روپے سے بڑھا کر 12,000 روپے کر دیا گیا، لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 3,000 سے بڑھا کر 4,000 روپے مقرر کیا گیا، جبکہ لاہور سے پشاور کا کرایہ 3,500 سے بڑھا کر 4,600 روپے کر دیا گیا۔ لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1,550 سے بڑھا کر 2,550 روپے، لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1,350 سے 2,350 روپے، لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 4,250 سے بڑھا کر 5,300 روپے، لاہور سے مری کا کرایہ 3,300 سے 4,500 روپے، اور لاہور سے ملتان کا کرایہ 2,800 سے 3,700 روپے کر دیا گیا۔
سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق کرایوں میں تاحال سرکاری سطح پر اضافہ نہیں کیا گیا، اور ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد نئی لسٹیں مرتب کی جا رہی ہیں۔ کرایے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناسب سے مقرر کیے جائیں گے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے کے بعد کرائے 60 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
صدر پاکستان گڈز الائنس ملک شہزاد نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
ملک شہزاد نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں، اور اگر اس پر نظر ثانی نہ کی گئی تو پاکستان کی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر رک جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اور کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے کرائے نہیں بڑھائے جا سکتے، اور حکومت اگر چاہے تو ٹرانسپورٹرز اپنا کاروبار بند کرکے گھر بیٹھ جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






