پٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک اور بری خبر آگئی

حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے بعد طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں۔

جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 2 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 476 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 517 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 29 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، اور اس کی قیمت 365 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 395 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 433 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 467 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close