لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کے لیے بجلی کے پری پیڈ میٹر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیسکو کے چیف انجینئر محمد رمضان بٹ نے بتایا کہ جس طرح موبائل فون میں بیلنس لوڈ کیا جاتا ہے، اسی طرز پر صارفین میٹر میں بیلنس لوڈ کریں گے اور اسی کے مطابق بجلی استعمال کر سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صارفین اپنی سہولت کے مطابق بجلی کا استعمال کنٹرول کر سکیں گے، چاہے وہ پیک آورز میں کم استعمال کریں یا بیلنس کو چند دنوں یا پورے مہینے تک چلائیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر علامہ اقبال ٹاؤن میں دو پری پیڈ میٹرز ٹرائل بنیادوں پر نصب کیے گئے ہیں۔
چیف انجینئر کے مطابق اوور بلنگ کی شکایات کے ازالے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بعض خدمات کو آؤٹ سورس کرنے پر بھی کام جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






