فرانس سے 60 سے زائد رافیل طیارے خریدنے کے باوجود بھارتی فضائیہ کو مکمل آپریشنل آزادی حاصل نہیں ہو سکی۔
ملٹری واچ میگزین کی رپورٹ کے مطابق، فرانس نے بھارت کو رافیل لڑاکا طیارے کا سورس کوڈ دینے سے انکار کر دیا ہے اور بھارتی فضائیہ کو الیکٹرانک وار فیئر سوٹس تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ اس صورت حال میں، جنگ کے دوران بھارتی رافیل طیارے مکمل طور پر فرانس کے کنٹرول اور فیصلوں پر منحصر رہیں گے۔
بھارتی میڈیا میں اس خبر پر شدید ردعمل دیکھا گیا۔ زی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کو ایسے رافیل طیارے دیے گئے ہیں جن میں اپنی خودمختاری محدود ہے، اور ان کی کارکردگی میں بہتری کے لیے بھارت ہمیشہ فرانس پر منحصر رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






