کن موبائل فونز میں فائیو جی کا استعمال ممکن نہیں؟ پی ٹی اے نے تصدیق کر دی

پاکستان میں مہنگے اسمارٹ فونز پر فائیو جی سروس کی عدم دستیابی کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذرائع کے مطابق Apple اور Samsung کے اسمارٹ فونز پر تاحال فائیو جی سروس فعال نہیں کی جا سکتی، کیونکہ ان کمپنیوں کی جانب سے ضروری تکنیکی منظوری (کیریئر کنفگریشن) ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں عالمی کمپنیوں نے پاکستان کو ابھی تک اپنی “کنٹری وائٹ لسٹنگ” میں شامل نہیں کیا، جس کے بغیر ان کے ڈیوائسز پر فائیو جی سروس ممکن نہیں ہوتی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ عالمی موبائل کمپنیاں ہر ملک کے نیٹ ورک کو مکمل تکنیکی جانچ کے بعد ہی اپنے فونز پر فائیو جی کی اجازت دیتی ہیں۔

حکام کے مطابق پی ٹی اے، ٹیلی کام آپریٹرز اور متعلقہ کمپنیوں کے درمیان رابطے جاری ہیں، اور جیسے ہی پاکستان کو وائٹ لسٹ میں شامل کیا جائے گا، فائیو جی سروس خودکار طور پر تمام ہم آہنگ (compatible) فونز پر فعال ہو جائے گی۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں جلد ہی آئی فون اور سام سنگ ڈیوائسز پر فائیو جی سروس دستیاب ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close