توانائی کا عالمی بحران، شہریوں کو اہم ہدایات جاری

عالمی توانائی کے بحران نے مصر تک اثر ڈالا ہے، جس کے نتیجے میں حکومت نے اسٹورز اور مالز کو جلد بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کو گھر سے کام کرنے اور اسٹریٹ لائٹس مدھم کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے، کیونکہ خلیجی جنگ کے باعث توانائی کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔

عالمی سطح پر کئی ممالک تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا کر رہے ہیں، اور افریقی و ایشیائی ممالک نے مصر کی طرح توانائی کی بچت کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کا مصر پر براہِ راست اثر پڑا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق مصر نے امریکا اور قطر سے مائع قدرتی گیس درآمد کر رکھی ہے اور اسرائیل کے ساتھ ایک پائپ لائن کے ذریعے گیس کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں تاکہ توانائی کی کمی کو کچھ حد تک پورا کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close