عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر ، بری خبر آگئی

عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس نے توانائی کے بحران کے خدشات کو مزید شدت دی ہے۔ برینٹ کروڈ آج 3.09 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 115.66 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 102.56 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

صرف ایک ماہ کے دوران برینٹ کروڈ میں 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو خلیجی جنگ 1990 کے بعد سب سے بڑا ماہانہ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ قیمتوں میں اس ہوشربا اضافہ کی بنیادی وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ہے، جہاں سے دنیا کے تقریباً پانچواں حصہ تیل اور گیس گزرتی ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق جنگ کے باعث خطرہ اب صرف خلیج فارس تک محدود نہیں رہا بلکہ بحیرہ احمر اور باب المندب جیسے اہم تجارتی راستے بھی خطرے میں آ گئے ہیں۔ حالات مزید سنگین ہو گئے جب یمن کے حوثی باغیوں نے پہلی بار اسرائیل پر حملے کیے، جس سے جنگ کا دائرہ پورے مشرق وسطیٰ تک پھیل گیا۔

اس کے علاوہ، امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی 50 ہزار سے زائد فوجیوں تک بڑھا دی اور ایران کے خلاف مزید کارروائیوں پر غور کر رہا ہے، جو عالمی توانائی مارکیٹ اور تجارتی راستوں پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close