تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک توسیع نہیں کی گئی، وزیر تعلیم سندھ کا اہم بیان
وزیر تعلیم سندھ Sardar Shah نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کی سختی سے تردید کر دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وائرل دستاویز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ “اسمارٹ لاک ڈاؤن” اور “ایندھن کی قلت” کے باعث تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں اور امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، تاہم وزیر تعلیم نے اس نوٹیفکیشن کو مکمل طور پر جعلی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے اور طلبہ و والدین کو کسی غلط معلومات پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






