خوفناک ٹریفک حادثہ

دیپالپور روڈ پر ایک ٹریفک حادثے میں 5 طلبہ سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ رکشہ اور ٹرک کے درمیان شدید ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا، زخمیوں میں ایک خاتون ٹیچر اور رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ اس وقت ہوا جب رکشہ غلط سمت سے جا رہا تھا اور سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے فوراً بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی تلاش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close