پی ایس ایل 11: فخر زمان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 3 ہزار رنز مکمل کر لیے۔

یہ کارنامہ انہوں نے لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں انجام دیا۔

فخر زمان نے یہ سنگ میل اپنی 98ویں اننگز میں حاصل کیا اور وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں، جو پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 ہزار 792 رنز بنا چکے ہیں۔

فخر زمان کی اس کامیابی کو لیگ میں ان کی مستقل مزاجی اور شاندار کارکردگی کا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close