غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان

کراچی پولیس نے شہر میں غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 30 مارچ 2026 سے کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کی ہدایات پر کی جا رہی ہے، جس کے تحت شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر صرف حکومت کی منظور شدہ نمبر پلیٹس ہی نصب کریں۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ فینسی، پرائیویٹ یا غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال قانوناً ممنوع ہے، کیونکہ اس سے گاڑیوں کی شناخت میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں اور سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق اس مہم کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی جرمانے یا کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس درست کروا لیں اور صرف سرکاری منظور شدہ پلیٹس ہی استعمال کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close