سندھ کے سینئر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت موجودہ حالات کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور کر رہی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات معمول کے نہیں رہے، اور اگر جنگ طویل ہو گئی تو اس کے اثرات سب پر پڑیں گے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ایندھن کی بچت کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں، اسی تناظر میں مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں 60 فیصد تک پیٹرول کم کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






