ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغ دیے

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ، ایران اور اسرائیل کے درمیان حملے تیز

مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کا سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کر دیے گئے ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں مسلسل سرگرم عمل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق متعدد مقامات پر میزائل گرنے کی اطلاعات ملی ہیں، جہاں ریسکیو ٹیمیں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور نقصانات کی مکمل تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close