امریکا کو دو ٹوک جواب، ایران کا مزید مضبوط ہونے کا دعویٰ

ایران کے صدر مسعود پرشکیان نے خبردار کیا ہے کہ بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو نقشے سے مٹانے کی دھمکیاں دراصل امریکا کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں، جبکہ دشمن کی ایسی باتیں ایرانی قوم کو مزید متحد اور مضبوط بناتی ہیں۔

صدر مسعود پرشکیان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ کرنے والوں کے لیے آبنائے ہرمز بند ہو سکتی ہے، تاہم دوست ممالک کے لیے یہ راستہ کھلا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہر قسم کی دھمکی اور اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close