متحدہ عرب امارات کی جانب سےخلیجی ملکوں پر حملے ’’ایران کا اخلاقی دیوالیہ پن‘‘ قرار

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے خلیجی ملکوں پر حملوں کو ایران کا اخلاقی دیوالیہ پن قرار دے دیا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے سینیئر ڈپلومیٹک ایڈوائزر انور قرقاش نے کہا کہ خلیجی ملکوں پر میزائلوں اور ڈرون کے حملے ایران کی عسکری کمزوری ظاہر کرتے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینے میں ناکامی اور خلیجی ملکوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی حکمت عملی اس کی عسکری کمزوری، اخلاقی دیوالیہ پن اور سیاسی تنہائی کو ظاہر کر رہی ہے۔

انور قرقاش نے مزید کہا کہ ایران حملے روک کر بات چیت کی کوششوں کی طرف آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close