سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، خریدار پریشان

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 5 ہزار 230 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر بڑھ کر 5171 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close