ہائی الرٹ یا بڑا خدشہ؟ اسلام آباد پولیس کی تمام چھٹیاں منسوخ، افسران کو فوری واپسی کا حکم

اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور سرحدی کشیدگی کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے نہ صرف آئندہ کی تمام چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں بلکہ پہلے سے رخصت پر موجود افسران کو بھی فوری طور پر اپنی متعلقہ یونٹس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق صرف انتہائی ناگزیر حالات میں مجاز اتھارٹی کی منظوری سے ہی چھٹی دی جا سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سرحدی جھڑپوں اور “آپریشن غضبِ للحق” کے بعد ممکنہ ردعمل کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رمضان المبارک کے پیش نظر مساجد، امام بارگاہوں اور تجارتی مراکز کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ریڈ زون، سفارتی انکلیو اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close