موٹر سائیکل مالکان ہوجائیں ہوشیار ؟یکم مارچ سے بڑی پابندی

اسلام آباد میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایم ٹیگ حاصل کرنے کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کر دی گئی ہے اور حکام نے واضح کیا ہے کہ یکم مارچ سے بغیر ایم ٹیگ موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے شروع کی گئی ایم ٹیگ مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت اب تک 2 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔ مہم کے منتظم عرفان میمن کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے ایم ٹیگ سینٹرز چھٹی کے دن بھی کھلے رہیں گے اور اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 28 فروری سے پہلے اپنی موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوا لیں تاکہ یکم مارچ کے بعد کسی بھی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔ ہدایات کے مطابق ایم ٹیگ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کی صورت میں گاڑیاں متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہر میں سکیورٹی کو بہتر بنانا اور جرائم کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close