انا للہ و انا الیہ راجعون ، کرکٹ کی دنیا سے پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

سابق ٹیسٹ امپائر اور کرکٹ آرگنائزر رب نواز سینئر انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے شدید علالت کا شکار تھے اور ان کی نماز جنازہ دوپہر ایک بجے بھاگے شاہ مسجد گڑھی شاہو میں ادا کی جائے گی۔

رب نواز سینئر کے انتقال پر صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم احمد، صدر ایسٹ زون بلال مقیت، سیکرٹری حبیب الحسن شاہ اور خازن شہباز علی سمیت کرکٹ حلقوں سے وابستہ دیگر شخصیات نے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close