پاکستان سپر لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ولی ٹیک نے پی ایس ایل کی سابقہ فرنچائز ملتان سلطانز کو 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید کر ابتدائی طور پر اس کا نام تبدیل کرکے راولپنڈی رکھ دیا تھا۔
گزشتہ روز راولپنڈی فرنچائز کی جانب سے ٹیم کا باضابطہ نام ’پنڈیز‘ رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
ٹیم کے نام کا اعلان سوشل میڈیا پر 25 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا، جس میں راولپنڈی شہر کے نمایاں مقامات کو بھی دکھایا گیا۔
ویڈیو میں کہا گیا کہ ہم نڈر ہیں، ہم چیلنج دینے آئے ہیں اور ہم نئے جذبے کے ساتھ کھیل کو بدلنے آ رہے ہیں۔
فرنچائز نے جلد ٹیم کا لوگو متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین کی جانب سے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز کی نیلامی کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






