فائیو جی انٹرنیٹ پہلے وفاقی دارالحکومت اور صوبائی دارالحکومتوں میں لانچ کیا جائے گا۔
شہریوں کے لیے فائیو جی انٹرنیٹ کی فراہمی جلد متوقع ہے۔ فائیو جی انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں اور فریم ورک کیا ہو گا، تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ فائیو جی انٹرنیٹ پہلے وفاقی دارالحکومت اور صوبائی دارالحکومتوں میں لانچ کیا جائے گا۔
تمام آپریٹرز کو 2600 اور 3500 بینڈز میں سپیکٹرم خریدنا لازمی ہو گا۔ ٹیلی کام آپریٹرز صارفین سے فائیو جی پیکجز مہنگے کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے، تمام آپریٹرز کو مروجہ قیمتوں پر فائیو جی انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فائیو جی انٹرنیٹ کی قیمتیں فور جی کے برابر ہوں گی، ٹیلی کام آپریٹرز کو صارفین کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





