بڑی تبدیلیاں، افسران فارغ، نئی بھرتیوں کی منظوری

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 77 کنٹریکٹ افسران کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے، جبکہ 258 نئی بھرتیوں کے لیے پی سی ون بھیج دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایف پی ایس سی کی جانب سے دی گئی تین ماہ کی آخری توسیع بھی ختم کر دی گئی ہے۔ ریگولرائزیشن کے قواعد نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکنیکل، فرانزک اور انویسٹیگیشن ونگ کے گریڈ 16 سے 18 کے افسران سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اس فیصلے سے زیر سماعت کیسز اور عدالت میں پیش کیے جانے والے درخواستوں پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے کے مطابق نئی بھرتیوں سے سائبر کرائم کی تحقیقات اور پراسیکیوشن مزید مضبوط ہوں گی۔ نوکری سے فارغ ہونے والے افسران میں چار ڈپٹی ڈائریکٹرز، 47 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ایک آفس سپریٹنڈنٹ، سات ٹیکنیکل افسران اور 18 انسپکٹرز شامل ہیں۔ خاص طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹگیشن اسد فخرالدین کے کنٹریکٹ میں انکوائری مکمل ہونے تک توسیع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close