نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے گفتگو کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بات چیت و سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے باہمی روابط اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال عباس عراقچی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس دوران انہوں نے صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






