پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر معطل کیے گئے اپوزیشن پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان نئی مشکل میں پھنس گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 105 ہے، گزشتہ روز اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے 26 ارکان کو معطل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی کُل تعداد 79 رہ گئی۔
ارکان کی معطلی کے بعد اپوزیشن اجلاس بلانے کیلیے ریکوزیشن کا اختیار کھو بیٹھی ہے کیونکہ اجلاس بلانے کیلیے ریکوزیشن پر 93 دستخط درکار ہیں، ارکان کی بحالی تک اجلاس کی ریکوزیشن ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کر رکھا ہے۔
گزشتہ روز جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 26 ارکان اسمبلی کو آئندہ 15 نشستوں کیلیے معطل کیا گیا ہے۔ معطل ارکان میں میاں اعجاز شفیع، علی امتیاز وڑائچ، شیخ امتیاز و دیگر شامل ہیں۔
میاں اعجاز شفیع نے اپنے ردعمل میں کہا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کہنے پر ہماری رکنیت معطل کی گئی کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔
اس سے قیک روز قبل وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بجٹ کی منظوری کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے ارکان پنجاب اسمبلی کو مبارکباد کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں