پولیس اہلکار جاں بحق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی: اپنے کوارٹر میں سویا ہوا پولیس اہلکار آتشزدگی کے واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر 7 اے میں واقع کوارٹر میں پیش آیا جہاں آگ لگنے سے پولیس اہکار حاجن جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ متوفی ویسٹ زون ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا اور وہ کوارٹر میں اکیلا رہتا تھا، آگ لگنے کی اطلاع پڑوسی نے پولیس کو دی جب کہ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔
پولیس حکام کے مطابق آگ صرف پولیس اہلکار اور جس چارپائی پر وہ سو رہا تھا صرف اسی پر ہی لگی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں