بھارتی یوٹیوبر نے گودی میڈیا کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی میڈیا کی جھوٹ پر مبنی خبروں اور دعووں کو مسترد بھارتی عوام بھی کر رہی ہے۔ جیسے جیسے گودی میڈیا کے حقائق سامنے آرہے ہیں ویسے ہی بھارتی عوام کا اپنے میڈیا چینلز پر سے بھرپوسہ اٹھتا جا رہا ہے جو آج بھی اپنا سچ چھپانے کیلئے پاکستان پر طرح طرح کے الزامات عائد کر رہا ہے۔

وہیں حال ہی میں ایک بھارتی یوٹیوبر نے بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کا گھناؤنا اور متعصب چہرہ بے نقاب کر دیا۔سوشل میڈیا پر متعدد بھارتی یوٹیوبرز نے اپنے ویڈیوز میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح مین اسٹریم میڈیا نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جھوٹے بیانیے دیے اور عوام کو گمراہ کیا۔پاکستان پہلے ہی دنیا کو خبردار کرتا آیا ہے کہ بھارتی میڈیا صرف جھوٹ بیچنے والی فیکٹری ہے، اب خود بھارت کے لوگ بھی اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں۔

یوٹیوبرز کا کہنا ہے کہ یہ میڈیا کسی جمہوریت کا نمائندہ نہیں بلکہ صرف حکومتی بیانیے کا ترجمان بن چکا ہے۔یوٹیوبر نے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر ایسے میڈیا ہاؤسز کو ”فیک نیوز فیکٹریز“ کے طور پر دیکھا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close