آئندہ 2 ہفتے میں بڑی خبر کی پیشنگوئی کر دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی : جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ آرمی چیف کی قیادت واضح مضبوط اور قومی مفاد میں ہے جسے بیرون ملک پاکستانی بھی سراہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو بلاسٹ کرنے کی بات کی ہے ۔فیصل واوڈا کے مطابق سیاسی جماعتیں عمران خان کو فتنہ کہتی ہیں کیونکہ آرمی چیف ملک کو ٹریک پر لا چکے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ سات اپریل کو اہم پیشرفت ہوچکی ہے اور دو ہفتوں میں ایک بڑی بین الاقوامی خبر سامنے آئے گی۔
پی ٹی آئی کی رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم بننے کا دعویدار شخص نیشنل ٹی وی پر بیرون ملک پاکستانیوں سے سرمایہ کاری کی اپیل کرتا ہے جبکہ خود پاناما اور دبئی لیکس میں ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان امت مسلمہ کے بڑے لیڈر ہیں اور ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ زرتاج گل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف آرمی چیف کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان کی اپنی پرفارمنس صفر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کروائی جائے اور ان کے استحقاق کا احترام کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں