ڈی جی ایف آئی اے اور کے پی کے آئی جی پولیس کی چھٹی، وجہ کیا بنی؟

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو کشتی حادثات اور ملک سے غیر قانونی ہجرت کی روک تھام میں ناکامی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ وزارت داخلہ نےڈی جی ایف آئی کی برطرفی کے لیے وزیراعظم کو سمری بھجوائی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کو کشتی حادثات پر سست تحقیقات کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا، وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق کشتی حادثات پر تحقیقات تندہی سے نہیں کی گئیں، بڑے پیمانے پرغیر قانونی ہجرت کی روک تھام نہ ہونا بھی ڈی جی ایف آئی اے کی برطرفی کی وجہ بنی۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے افسران کی شارٹ لسٹنگ شروع کردی ہے، نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے وزارت داخلہ سمری کابینہ کوارسال کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے منجھے ہوئے افسرکو تعینات کیا جائے۔یاد رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نےگزشتہ روز ہی یونان کشتی حادثےمیں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کو برطرف کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close