پاکستانی ٹی وی اور فلم کے اداکار شمعون عباسی نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے پر سوال اُٹھا دیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سیف علی خان پر ہونے والے حملے کو عجیب و غریب اور اعصاب شکن قرار دے دیا۔انہوں نے مختلف پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا اور لکھا کہ عام طور پر میں بالی ووڈ کی خبروں پر توجہ نہیں دیتا لیکن یہ سیف علی خان کے کیس کی کہانی بے حد عجیب اور اعصاب شکن ہے۔ پہلا بیان اگلے بیان سے بالکل میل نہیں کھاتا۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اور اب سیف علی خان جن کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب زخم آیا تھا، لیلاوتی اسپتال سے 5 دن کے بعد ایسے باہر نکل آئے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو؟سوشل میڈیا پر اداکار کے خیالات پر مبنی پوسٹ وائرل ہوئی تو انہوں نے نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس پر وضاحت دی اور لکھا کہ جس طرح سے بھارتی اداکار و اہلِ خانہ تفصیلات بتانے سے انکار کر رہے ہیں، یہ ان لوگوں کے لیے باعث بے عزتی ہے جو کئی دہائیوں سے انہیں پسند کرتے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ بھارتی حکومت اس معاملے میں مکمل اندھیرے میں ہے۔
سوشل میڈیا صارفین شمعون عباسی کی رائے سے اتفاق کرتے ہیں اور ان کی پوسٹس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اتنے گہرے زخم سے اتنی تیزی سے صحت یاب ہونا ناممکن ہے جبکہ کچھ صارفین کے مطابق یہ واقعہ عجیب اور من گھڑت لگتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں