واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ان کے لیے چھوڑا گیا خط میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق خط کے باہر 47 نمبر لکھا تھا کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں۔خط کا آغاز ڈیئر پریزیڈنٹ ٹرمپ کے الفاظ سے کیا گیا اور کہا گیا کہ اس مقدس دفتر سے رخصت لیتے ہوئے میں آپ اور آپ کی فیملی کے لیے اگلے 4 برسوں میں نیک تمنائیں رکھتا ہوں۔جوبائیڈن نے اپنے خط میں لکھا کہ امریکی عوام اور دنیا بھر کے لوگ تاریخ کے ناگزیر طوفانوں میں اس دفتر کی طرف دیکھتے ہیں۔
سابق امریکی صدر نے خط میں لکھا کہ میری دعا ہے آئندہ برسوں میں ہماری قوم کے لیے خوشحالی، امن اور وقار کے لمحات ہوں، خدا آپ کی رہنمائی کرے جیسا کہ خدا نے ہمارے ملک کے قیام سے اب تک ہماری قوم کو برکتیں دیں اور رہنمائی کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق خط پر 20 جنوری 2025 کی تاریخ درج ہے جس روز بائیڈن نے عہدہ چھوڑا تھا اور صدر ٹرمپ نے عہدے کا حلف لیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ اچھا اور متاثر کن قسم کا خط ہے، لطف اٹھائیں اور اچھا کام کریں۔واضح رہے کہ امریکا میں 1989 سے سبکدوش صدر کی جانب سے آنے والے صدر کے لیے خط چھوڑ کر جانے کی روایت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں