اسلام آباد (پی این آئی) یونان کشتی حادثے میں سمندر سے نکالی جانے والی 7 لاشوں میں سے 5 کی شناخت کر لی گئی ہے جو پاکستانیوں کی ہیں۔
جن 5 پاکستانیوں کی لاشیں ملی ہیں، ان میں حاجی احمد، رحمان علی، محمد عابد، محمد سفیان اور محمد عبداللہ شامل ہیں۔پاکستانیوں کی لاشوں کو کریتی جزیرے سے بذریعہ بحری جہاز روانہ کیا جائے گا، کل صبح میتیں ایتھنز میں پیریا پورٹ پر پہنچیں گی۔بعد ازاں لاشوں کو پاکستانی سفارتخانہ ایتھنز سے بذریعہ ہوائی جہاز پاکستان روانہ کرے گا۔حادثے کا شکار ہونے والوں کی لاشوں کو سرکاری خرچ پر آبائی شہروں میں بھیجا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں