اسلام آباد(پی این آئی)سکولوں میں بغیر بی ایڈ کے بھرتی اساتذہ کو آخری وارننگ جاری، اساتذہ کو 31 دسمبر تک بی ایڈ کی ڈگری جمع کروانے کا حکم جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق 31دسمبر کے بعد بی ایڈ کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی,سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوادیا,اس سے قبل اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کیلئے پہلے ہی 8 سال سے زائد کے عرصہ کی توسیع دی جاچکی ہے.مذکورہ تمام اساتذہ کو سکول ایجوکیشن میں سال 2015 کے بعد بھرتی کیا گیا تھا,مقررہ ڈیڈ لائن تک بی ایڈ نہ کرنے کی صورت میں اساتذہ کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا.
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں