مشہور ڈائریکٹر کا جواں سال بیٹا جاں بحق

”عتیتھی تم کب جاوگے“ اور “ سن آف سردار“ جیسی مشہور فلموں کے ہدایتکار اشونی دھیر کا 18 سالہ بیٹا کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جلاج کی موت 23 نومبر کی صبح ممبئی میں ایک سڑک حادثے میں ہوئی تھی۔ جلاج کا دوست ساحل میندھا مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

سکوئڈ گیمز اسٹار جنگ ہویان اور لی ڈونگ ہوئی نے بریک اپ کرلیا

رپورٹس کے مطابق ہدایتکار کا بیٹا جلاج اور ان کے دوست گورے گاؤں ایسٹ میں ایک پارٹی کے بعد صبح تین بجے ڈرائیو پر نکلے۔ جلاج کا دوست 120-150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا کہ اچانک گاڑی بے قابو ہوکر سروس روڈ اور پل کے درمیان ڈیوائیڈر سے ٹکڑا گئی، گاڑی میں سوار جلاج اور اسکے دوست سارتھک کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار چلانے والے ساحل میندھا کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں