اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ یہ ان کے نہیں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ تھے، کمزوری دکھانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی سینیٹ میں نمائندگی کے بغیر قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں، قائد کی ہدایات کےمطابق احتجاجی تحریک کو مزید مؤثر بنا ئیں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ووٹ دیا انہوں نے پارٹی اوربانی پی ٹی آئی سےغداری کی، حکومت بل کیلئے تمام رولز اورطریقہ کارکو خاطرمیں نہیں لائی، یہ جو کچھ ہوا غیرآئینی ہے، قوم سے امید کرتا ہوں وہ بھرپور آواز اٹھائےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائد کی ہدایات کےمطابق آگے بڑھیں گے، اب ہماری جو اسمبلی ہوگی عوامی اسمبلی ہوگی، جو بھی ہوگاپارٹی میں مشاورت کریں گے، دیگرپارٹیوں سے بھی بات کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں